دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 4دسمبر2018ء) امارات میں بچوں کے تعلیمی سال کا آغاز ستمبر اور اپریل میں ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے بچوں کے ساتھ چھُٹیاں منانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو آپ کے لیے 2018-2019ء کے تعلیمی کیلنڈر حاضر ہے جس کا اجراء نالج اینڈ ہیومین ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس میں وہ تمام تعطیلات بھی درج ہیں جو جاری تعلیمی سال کے دوران ہوں گی۔
یاد رکھیے یہ کیلنڈر دُبئی کے نجی سکولوں کے لیے جن کا تعلیمی سال ستمبر اور اپریل میں شروع ہوتا ہے۔ تمام نجی سکول سرکاری تعطیلات مثلاً عید، نیشنل ڈے اور اس طرح کی وہ دیگر تعطیلات منانے کے پابند ہیں جن کا اعلان امارات کی حکومت کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ کیلنڈر کے مطابق موسم بہار کی تعطیلات 25 مارچ 2018ء سے شروع ہو کر 7 اپریل تک جاری رہیں، اس طرح یہ تعطیلات دو ہفتوں پر محیط تھیں۔
8 اپریل کو بچے دوبارہ سکول کی جانب لوٹ آئے۔ 2017-18ء کے تعلیمی سال کااختتام 5 جولائی 2018ء کی تعطیل پر ہوا۔ جبکہ وہ سکول جو اپنے تعلیمی سال کا آغاز اپریل کے مہینے میں کرتے ہیں اُن کی جانب سے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر 2 اپریل 2018ء کو چھُٹی دی گئی۔ گرمیوں کی چھُٹیاں یکم جولائی 2018ء سے شروع ہوئیں اور ان کا اختتام یکم ستمبر 2018ء کو ہوا۔ 2 ستمبر کو سکول دوبارہ کھُل گئے۔ جبکہ اس بار سردیوں کی چھُٹیاں 16 دسمبر کو ہونے جا رہی ہیں، جو 5 جنوری 2019ء کو ختم ہوں گی۔ اس طرح 6 جُون کو امارات کی سڑکوں پر بچے سکولوں کی جانب رواں دواں نظر آئیں گے۔ کچھ سکولوں میں
تعلیمی سال کے اختتام پر 14 مارچ 2018ء سے لے کر 21 مارچ 2019ء تک تعطیلات ہوں گی۔
Source: urdupoint.com/daily/livenews/2018-12-04/news-1759055.html